یوم تکریم شہداءپر جناح ہاو¿س کا دورہ، رمیزہ نظامی کا بلڈنگ کی حالت پر اظہار افسوس 

لاہور (نیوز رپورٹر) نوائے وقت گروپ کی ایم ڈی و چیف ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر لاہور میں جناح ہا¶س (کورکمانڈر ہا¶س)کا دورہ کیا، جہاں ان کو سانحہ نو مئی کے دوران جناح ہاﺅس لاہورکی بلڈنگ کو پہنچنے والے نقصان پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ کس طرح شدت پسند بلڈنگ میں داخل ہوئے اور انہوں نے قیمتی اور نایاب نوادرات کی توڑ پھوڑکی، بلڈنگ کو آگ لگائی اور لوٹ مار کرتے ہوئے قیمتی اشیاء اٹھا کر لے گئے۔ رمیزہ مجید نظامی کو بلڈنگ کے سبھی متاثرہ حصے دکھائے گئے۔ بلڈنگ کی اس حالت پر انہوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ ان کے ساتھ وفد میں ایڈیٹوریل ہیڈ سعید آسی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود اور چیف رپورٹر ندیم بسرا بھی موجود تھے۔ نوائے وقت پاکستان کا واحد اخبار ہے جس کو یہ مقام حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ رہا ہے چاہے بات دو قومی نظرئیے کی ہو یا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی یا ان کی تحریک کو سپورٹ کرنے کی ہو، نوائے وقت نے ہمیشہ آگے بڑھ کر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو اجاگر کیا اور ان کے حقوق اور حق خود ارادیت کو کبھی دبنے نہیں دیا۔ بھارتی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مخالفت کی ہے۔ بھارت کے کالے قوانین کی مخالفت آج بھی نوائے وقت میں اسی طرح دیکھی جاسکتی ہے۔ نوائے وقت کے معمار مرحوم مجید نظامی نے جہاں نوائے وقت میں ملکی سالمیت اور قومی وحدت کا پرچار کیا، وہیں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کی جس میں کشمیر کو ہمیشہ پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔ اسی موقف کے باعث جب بھی نظریہ پاکستان اور کشمیر کی بات ہوتی وہیں نوائے وقت لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے کشمیری قیادت نوائے وقت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نوائے وقت کی ایم ڈی و چیف ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی نے انہیں روایات کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ ادارہ نوائے وقت ایک الگ پہچان اور تشخص کے ساتھ ویسے ہی قائم ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ انہیں روایات کا تسلسل نوائے وقت کو ایک علیحدہ ممتاز حیثیت دیتا ہے۔ سانحہ نو مئی کے بعد بھی نوائے وقت اپنے ماضی کی شاندار روایات کے ساتھ کھڑا ہے کہ ملک کے ساتھ وفاداری ہی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اسی وجہ سے یوم تکریم شہدائے پاکستان کیی مناسبت سے نوائے وقت کے سبھی اداریوں اور ایڈیشن میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ہم اپنے شہداءکو ہمیشہ قومی ہیروز کے طور پر یاد رکھیں گے، انکی قربانیوں کے جذبے کو کبھی ماند نہیں ہونے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن