اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی، نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکریم شہداءپاکستان کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہداءکے لواحقین سے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ شہداء کے قبرستان کے دورے کے موقع پر شہداءکی قبروں پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔آرمی چیف نے کہا کہ وہ شہداءجنہیں اللہ رب العزت نے حیات جاوداں عطا فرما دی، ان کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا۔ پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداءکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ پولیس لائن آمد پر چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا۔ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں یوم تکریم شہداءپاکستان کی مرکزی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔ تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور شہداءکے اہلخانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداءپر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور شہداءکی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ جب کہ نیوی اور پاک فضائیہ کے سربراہان، اعلی عسکری اور پولیس افسران نے بھی یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں موجود شہداءکے اہلخانہ اور سکول کے بچوں نے یادگار شہداءپر پھول رکھے۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی طرف سے شہدائے اسلام آباد پولیس کےلئے 25 ملین کا تحفہ۔ اعزازیہ تمام شہداء کے ورثاءمیں تقسیم کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہداء کے ورثاءکو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔ ہم شہداءکی قربانیوں کا حق نہیں ادا کرسکتے۔ یہ حقیر نذرانہ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہدائ کے ورثائ کو پیش کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس اپنے شہداء کی طرف سے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی شکر گزار ہے۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے یومِ تکریمِ شہداءپاکستان کے موقع پر سپاہی عمران شہید کی بیٹی عذرا سے ملاقات کی۔ کچھ دن قبل سپاہی عمران شہید کی بیٹی کے ویڈیو بیان نے پوری قوم کو اشکبار کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی عمران شہید نے 12اپریل 2022 ءمیں انگور اڈا، وزیرستان میں وطنِ عزیز کی خاطر اپنا خون خاک ارضِ پاک میں شامل کیا۔ سپاہی عمران شہید کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے ہے۔ شہید نے ورثاءمیں بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔ شہید کی بیٹی نے اپنے پیغام میں 9 مئی یومِ سیاہ کے افسوس ناک واقعات کی مذمت کی تھی۔ عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے شہید کی بیٹی کو آج جی ایچ کیو کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا۔ آرمی چیف نے انتہائی شفقت اور پیار سے قوم کی بیٹی کو یقین دلایا کہ شہداءکی قربانیوں کو ہر گز فراموش نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا ہر مشکل میں پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل خاص کر بچے ملک کے مستقبل کا معمار ہیں۔ پاک فوج آنے والی نسلوں کے لئے ملک میں امن و سلامتی کے قیام کی خاطر ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے معصوم بیٹی سے مزید کہا کہ پوری قوم کو آپ کے بابا سپاہی عمران شہید پر ناز ہے اور ملک و قوم کے تمام تر شہداءہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج شہداءکے تمام بچوں کی وارث ہے، شہداءکی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔ وہ جمعرات کو یومِ تکریمِ شہداءپاکستان کے موقع پر سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ یومِ تکریمِ شہداءپاکستان پر آرمی چیف نے سکول کے بچوں جن میں شہداءکے بچے بھی شامل تھے، سے ملاقات کی۔ سکول اور شہداءکے بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھتے ہوئے آرمی چیف نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج شہداءکے تمام بچوں کی وارث ہے۔ آرمی چیف نے بچوں سے کہا کہ شہداءکی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
لاہور، اسلام آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ صاحب (اپنے رپورٹرز، نمائندگان‘ نامہ نگاران سے) ملک بھر میں یوم تکریم شہداءعقیدت و احترام سے منایا گیا۔ 65ءاور 71ءکی جنگ کے شہدائ، ملک کیلئے قربانی دینے والے پولیس اور فورسز کے افسروں اور اہلکاروں کے مزارات پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جنگ 65ءکے بہادر شہید نائیک عبدالعزیز کی قبر کے مقام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔گجرات میں مرکزی تقریب میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کے مزار لادیاں میں منعقد ہوئی۔ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نو مئی کا دن ملک پاکستان کی تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا، نو مئی کے روز شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی سے شہداءکی فیملیز سمیت پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر‘ کمانڈ 1 کور منگلا نے گاﺅں لادیاں کھاریاں میں واقع میجر راجہ عزیز بھٹی (شہید) کے مزار پر حاضری دی۔ جنرل آفیسر نے فاتحہ خوانی کی‘ پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بریگیڈیئر راجہ اظہر ایوب کیانی‘ اسٹی کمڈ خان بریگیڈیئر فاروق نصیر ملک‘ کمانڈر 77 بی ڈی ای شامل تھے۔ شکر گڑھ میں یوم تکریم کے حوالے سے 71ءکی جنگ کے ہیرو نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین شہید اور 65ءکی جنگ میں شہید ہونے والے نائیک عبدالعزیز، ورکنگ باﺅنڈری پر شہید رینجرز لانس نائیک شاہد منہاس سمیت دیگر شہداءکی جائے شہادت اور آخری آرام گاہ پر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقاریب کا انعقاد ہوا۔ پاک آرمی اور رینجرز کے دستوں نے شہیدوں کو سلامی پیش کی۔ پھول چڑھائے گئے۔ گگومنڈی میں مزار میجر محمد طفیل شہید (نشان حیدر) پر حاضری دی۔ مزار پر پھول چڑھائے۔ شہداءکے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اسلام آباد کے نواحی علاقے گاو¿ں پنڈملکاں میں نشان حیدر محمد محفوظ شہید کے مزار پر بھی چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر برگیڈیئر شاہد 10کور ہیڈکواٹر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا خوانی کی اس موقع پر محفوظ شہید ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے وائس چیرمین الحاج راجہ محمد مجاہد سمیت شہید کے بھتیجے لیفٹینٹ کرنل نوخیز معروف ،اسد معروف ،شاہد محمود کے علاو¿ہ دیگر مقامی لوگوں نے پاک آرمی کے دستے کا استقبال کیا اس موقع الحاج راجہ مجاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہے کہ شہدائ، ا±ن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام کرنا ہرپاکستانی کا فخرہے۔یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر شہدائے پاکستان کے ساتھ اظہار عقیدت کے لیے لاہور میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی معاشرے کے مختلف طبقات سے منسلک ہزاروں لوگ جوق در جوق اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کینٹ کی طرف امڈ آئے۔ریلی کا اختتام لاہور کینٹ کے شہدا قبرستان میں ہوا ریلی میں نوجوانوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہدا کی یادگار پر پھول کی چادریں پیش کی گئیں۔شہدا کے لواحقین کے ساتھ عوام کا والہانہ اظہار محبت و تشکر کیا۔ شیخوپورہ میں بھی یوم تکریم شہداءپاکستان ملی جذبہ اور قومی جوش و خروش سے منایا گیا وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شیخوپورہ کی باسی یکجان نظر آئے یوم تکریم شہداءپاکستان کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس شیخوپورہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کا انعقاد سروسز کلب میں کیا گیاشہداءپاکستان سے اپنی عقیدت اور والہانہ محبت کا اظہار کرنے کےلئے ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت،ڈی ایس پی ٹریفک طارق جمیل،میاں ذیشان پرویز شانی، ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، ملک اعجاز احمد، میاں رفاقت علی، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، رانا عمران سکندر، میاں محمد اعظم، میاں تنویر احمد، حاجی یعقوب سمیت پولیس افسران و ملازمین تاجر رہنماﺅں علماءکرام وکلاءصحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔گوجرانوالہ سے چےئرمےن سندس فاﺅنڈےشن حاجی سرفراز احمد کی قےادت مےں تھیلیسمیا کے مرض مےں مبتلا بچوں نے پاک فوج سے اظہار ےکجہتی اور ےوم تکرےم شہداءپاکستان کے سلسلہ مےں رےلی نکالی ، جنہوں نے شہداءپاکستان کو ختاج تحسےن اور پاک فوج کے حق مےں نعرے بلند کئے ، ضلعی انتظامےہ اور علمائے کرام کی جانب سے پاک فوج سے اظہار ےکجہتی اور ےوم تکرےم شہداءپاکستان کے سلسلہ مےں رےلی کا انعقاد کےا گےا، ڈپٹی کمشنر آفس سے لےکر دستگیر چوک سیالکوٹ روڈ تک نکالی گئی رےلی کی قےادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے کی ،یوم تکریم شہداءپاکستان ریلی مےں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مسےحی کمےونٹی نے بھر پور شرکت کی ۔ گوجرانوالہ مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی کے زیر اہتمام ''یوم تکریم شہدائے پاکستان'' کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر شہر علامہ پروفیسر سعید کلیروی نے کہا کہ سانحہ9مئی ملکی سیاسی و دفاعی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، اس میں پاک افواج کو اپنے ہی عوام پر گولی چلانے پر مجبور کیا گیا، مگر ہم فوجی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے صبر نے قوم کو بڑے سانحے سے بچایا، مولانا محمد صادق عتیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے جسے ملک بھر کے سنجیدہ علما نے پہلے ہی دن سے بھانپ لیا تھا، گوجرانوالہ ڈویژن میں یوم تکریم شہداءپاکستان عقیدت و احترام اور بھرپور قومی جذبے سے منایا گیا۔جاسی سلسلہ میں ڈویژن کی مرکزی تقریب یادگار شہداءگوجرانوالہ کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں شہداءکے عزیز واقارب کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر، کمشنرگوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی اور آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے - ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، ایس ایس پی آپریشنز حسن اور حاضر سروس فوجی اور سول افسران، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور معززین نے بھی مرکزی تقریب میں شرکت کی بعدازاں یادگار شہداءپر پھول رکھ کر مادر وطن کا دفاع کرنے والے شہیدوں اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان شہدا ءاور غازیوں کے وقار اور احترام پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک ڈی سی جی شبیر حسین بٹ کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کے دوران مختلف مکاتب فکرعلمائے کرام،کرسچن کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے بھی ریلیاں نکالیں اور شہداءپاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔سیمینار میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی،آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف،پاک فوج کےافسران اور ضلعی محکموں کے افسران،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،ای سی سٹی وقاص سکندری اور دیگر موجود تھے۔کمشنر نوید حیدر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،شہداءکی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہم شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ضلع ننکانہ صاحب میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تکریم شہدائے پاکستان بھرپورطریقے سے منایا گیا،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن،ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز ،کرنل پاک آرمی محمد یاسر نے شہدائے کے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں،پولیس،ریسکیو1122،سول ڈیفنس اور پاک آرمی کے چاک و چوبنددستوں نے شہداءکی یادگاروں پر سلامی پیش کی اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی اہتمام کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز اور پاک آرمی کے افسرن کے ہمراہ کیپٹن حسنین نواز شہید کے مزاراور پولیس لائنز میں شہداءکی یادگار پر حاضری دی۔ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز ،کرنل پاک آرمی اور شہداءکے لواحقین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ہماری نڈر اور بہادر افواج کا لوہا مانتی ہے،سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں، قصور میں تقریب، ڈی پی او قصور سمیت دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی،شہداءکے لیے فاتح خانی کی گئی اور خصوصی دعا کی گئی۔ 25 مئی یوم تکریم شہدا کے موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبا ت کا انعقادکیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں قرآن خوانی کا انعقاد کیاگیا۔قرآن خوانی میں ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔