شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر حاجی محمد نواز نے کہا کہ پاکستان کیلئے افواج پاکستان کا کوئی متبادل نہیں، پاکستان کا ہر فرد اور طبقہ پاک فوج کے شہداءکا وارث ہے جناح ہاﺅس جیسی عمارات بانیان پاکستان کی یادوں کی شاہد اورامین ہیں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کادفاع نہیں کیاجاسکتاکسی مہذب معاشرے کے افراد اس قسم کی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کاتصور بھی نہیں کر سکتے ۔پاکستانیوں کے دل افواج پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔