شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر نواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کبھی کوئی سیاسی جماعت تعلیمی اداروں اور دفاعی تنصیبات پر حملہ آور نہیں ہوتی اور نہ ہی ایمبولینسوں کو جلاتی ہے، 9 مئی کو عمران خان کے حامیوں نے سرکاری اور عسکری املاک کو توڑا اور آگ لگائی، 2014 میں پی ٹی آئی نے پی ٹی وی پر اور 2023 میں ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ کیا ہے، ذمہ داروں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے عوام کے جان و مال اور بنیادی حقوق کاتحفظ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔جمہوری احتجاج پر امن ہو تا ہے اور اس کا اظہار نعروں ،پلے کارڈزاور دیگر طریقوں سے کیاجاتا ہے۔