عمران خان کی سیاست نے ملک کو تاریکی کے سوا کچھ نہیں دیا: ذیشان پرویز 


شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست نے ملک کو تاریکی کے سوا کچھ نہیں دیا، تحریک انصاف آج ملک میں وہ کام کررہی ہے جو ملک دشمن نہیں کر سکے، اقتدار کی ہوس میں ریاست کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد کے پر تشدد واقعات اور گھیراو جلاو نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد سول وار کرانا ہے پورے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والوں کو ریلیف دیا جارہا ہے جو عدل و انصاف کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن