شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)تحریک انصاف کے سےنئر رہنما،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و امیدوار پی پی140 میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ دستور پاکستان ہماری انفرادی و اجتماعی رہنمائی کا وسیلہ ہے بلوائیوں پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کئے جانے پر پی ٹی آئی کو کوئی اعتراض نہیں مگر پر امن احتجاجی مظاہرین کو بھی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جانا انصاف نہیں، واضح ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج میں بعض شرپسندوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت شامل کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے میاں علی بشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا جاری سلسلہ فوری روکا جائے اور ایک فورم تشکیل دیا جائے جہاں لوگ اپنی صفائی واضح طور پر پیش کرسکیں ۔