گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیئر مین بلا ل انڈسٹر یز(یو اے ای)رہنما مسلم لیگ ن ظفراقبا ل ، چیف ایگزیکٹو بلا ل انڈسٹر یز(یو اے ای)بلا ل ظفر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ریاستی ادارے ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کیخلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی کرنیوالے شرپسند عناصر کسی بھی طرح وطن عزیز کے مخلص اور وفادار نہیں ایسے شرپسند عناصر کی بھرپور مزمت کے ساتھ مرمت بھی ضروری ہے، افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ملکی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے۔