پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام یوم تکریم کے موقع پر شیرانوالہ باغ میں شہدا پاکستان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور جی ٹی روڈ پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر سنی تحر یک حافظ طاہر رضا قادری نے کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر سنی تحر یک حافظ طاہر رضا قادری نے کہا کہ شہدا پاکستان کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا قابل افسوس ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن