ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ''یوم تکریم شہداءپاکستان ریلی 

May 26, 2023


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ''یوم تکریم شہداءپاکستان'' کے موقع پر شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی جانب سے یوم تکریم شہداءپاکستان کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جبکہ یادگارِ شہدا پر خصوصی صفائی ایکٹیویٹی بھی کی گئیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز یونین کی جانب سے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا،2000 سے زائد ورکرز، یونین لیڈرز اور افسران نے ریلی میں شرکت کر کے فوج سے اہنی محبت کا اظہار کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی خصوصی ہدایت پر شہداءکی قبروں اور قبرستان جانے والے راستوں پر صفائی اور پانی کا چھڑکاو¿ کیا گیا،جبکہ شہر بھر میں صفائی انتظامات صبح سویرے ہی مکمل کر کے شہر کو چمکا دیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاک فوج عوام کی محافظ ہے اورعوام کے لیے شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہونے والوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش اور لائقِ تحسین ہیں۔ یاد گارِ شہداء پر خصوصی صفائی انتظامات کا مقصد اپنی جانوں کے نذرانے وطن پر نچھاور کرنے والوں کے عزیز و اقارب سے اظہارِ یکجہتی اور اپنے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کر نا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز یونین کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شہر کے مختلف قبرستانوں میں موجود شہداءکی قبروں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔شہدائ کے عزیز و اقارب کی آمد کے پیشِ نظر واہگہ ٹاو¿ن، میانی صاحب،گارڈن ٹاو¿ن، نشتر ٹاو¿ن، مریاں قبرستان ماڈل ٹاو¿ن میں صفائی انتظامات صبح سویرے مکمل کئے گئے۔مزید براں لاہور کے 9 ٹاو¿نز میں ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو ویسٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

مزیدخبریں