لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور صادق علی ڈوگر نے یومِ تکریم شہداءکے موقع پرجاری پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے پاکستان کو سلام پیش کرتاہوں،آج کا دن شہداءتجدید وفاکا دن ہے۔ارض پاک کی تحفظ واستحکام میں شہداءکا کردار ناقابل فراموش ہے،شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ لاہور پولیس 320 شہداءکی وارث اور امین ہے۔ وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کی تکریم پر کبھی حرف نہیں آنے دیا جائیگا۔ دہشت گردی کےخلاف پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔عظیم ہیں وہ والدین جن کے گھروں میں ایسے سپوتوں نے جنم لیا۔ شہداءکے خاندانوں، یادگاروں کی تکریم و احترام ہم پر فرض ہے۔شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش کیا گیا ہے نہ کیا جاسکتاہے۔ یوم تکریم شہداءکے موقع پر پولیس افسران کا شہداءکے گھروں پر آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگرسمیت آپریشنز ونگ کے دیگر افسران نے بھی شہداءکے اہلخانہ سے ا±نکے گھر جاکر ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر نے میجر ندیم عباس بھٹی شہید کے گھر گئے اور شہید کی والدہ سے ملاقات کی۔ صادق علی ڈوگر نے شہید کی والدہ کو گلدستہ پیش کیااور شہید کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر شہادت کا جام پینے والے ہمارے قومی ہیرو اور مان ہیں۔ شہداءکے اہلخانہ سے ملاقات کا مقصد شہداءکی قربانیوں کی یادتازہ کرنا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور صادق علی ڈوگرنے کہا ہے کہ جرآت وبہادری سے جرائم کا خاتمہ کرنے والے افسران محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔بہادر،محنتی اور قابل افسران کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائےگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرزمیں ڈکیتی کی واردات ناکام بنانےوالے جوانوں میں نقدانعام و تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ایس پی ڈولفن سکواڈ زوہیب نصر اللہ رانجھا بھی اس موقع پر موجودتھے۔ صادق علی ڈوگر نے ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر 425 کویکے بعد دیگرے 2 وارداتیں ناکام بناتے ہوئے ڈاکو گرفتارکرنے پر انعامات دیئے۔ تعریفی اسناد ونقد انعام حاصل کرنے والوں میں سیکٹر انچارج نور، کانسٹیبل یاسین، عامر،ندیم ا ورکانسٹیبل عباس شامل ہیں۔
شہداءکی تکریم پر کبھی حرف نہیں آنے دیا جائیگا:ڈی آئی جی آپریشنز
May 26, 2023