لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک سیاسی دہشت گردوں کا گروپ اور چوں چوں کا ایک مربہ تھا اگریہ کوئی سیاسی جماعت ہوتی تو ان کا کوئی نظریہ بھی ہوتا مگر ان کا نظریہ تو اپنے لیڈر عمران خان کی طرح ملک کو نقصان پہنچانا تھا ۔جو انہوں نے پہنچا دیا ہے انہوں نے سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھ کر ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اس لیے ان کو ہر قیمت پر سزاییں ملنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ جی 20 کانفرنس کی ناکامی بلاول بھٹو زرداری کی بہترین سفارت کاری کی وجہ سے ممکن ہوی ہے بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کیا ہے بھارت نے تو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا دیے ہیں بھارت کو ہر محاز پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے والے بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ باغ کشمیر کی عوام نے اپنے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان کے ایک کامیاب سیاست دان اور ایک کم عمر میں ایک بہترین اور طاقتور ترین وزیر خارجہ بن چکے ہیں۔