سانحہ 9مئی کے پیچھے عمران کی ایک سال کی برین واشنگ ہے:عابد حسین 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اب تک کے شواہد کے مطابق یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سانحہ 9مئی کے پیچھے عمران خان کی وہ ایک سال کی برین واشنگ ہے جو اس نے اپنے کارکنوں کی ایک سال لگا تار کی ہے اس جماعت کی خواتین نے جو جلاﺅگھیراﺅ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کی ماضی میں کوئی ایک بھی مثال نہیں ملتی ہے اس شخص نے سیدھی سادھی خواتین کو بھی پر تشدد مظاہروں کی ماسٹر بنا دیا یہ شخص خود کس قدر منفی زہنیت اور سوچ کا مالک ہوگا اس کا اندازہ تو اس کی خواتین ورکرز کو دیکھ کر ہی لگایا جا سکتا ہے اس شخص کو پاک افواج اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے جبکہ حکومت کو اس شر پسندی میں ملوث افراد کے خلاف بلا تمیز آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لانی چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...