لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاو¿ن لاہورمیں مولانا ڈاکٹر عبدالواحد قریشی کی صدارت میں ہوا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، میاں محمدرضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالدمحمود، مولانا سعید وقار، مولانا عبدالعزیز، مولانا ز بیر جمیل، مولانا سمیع اللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں 6ستمبر کو منعقد ہونیوالی تاریخی ختم نبوت واستحکام پاکستان کانفرنس کی تیاری کے حوالہ سے فیصلہ کیا گیا کہ پچاس رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس رکھاجائے۔ لاہور بھر میں سمن آباد، ٹاو¿ن شپ، شادباغ، چائنہ سکیم، مہاجر آباد میں تحفظ ختم نبوت کانفرنسزاور کورسز منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں علماءنے کہا کہ ملکی املاک اور تنصیبات کونقصان پہنچانے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے قادیانیوں اور یہودیوں کے آلہ کار ہیں پاک فوج ہمارا فخر اور ملک عزیز پاکستان کی سرحدات کی محافظ ہے وطن عزیز پاکستان میں امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دی جانی والی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہم تمام شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علماءنے اس بات اعلان کیا آج یوم نجات منایا جائے گا اس دن 26مئی 1908کے دن جھوٹا مدعی نبوت مرزا قادیانی کی عبرتناک انجام سے دوچار ہوا تھا۔ علماءنے تمام علماءاور خطباء سے اپیل کی کہ آج یوم نجات منایا جائے اور خطبات جمعہ میں مرزاقادیانی کی عبرتناک انجام کو لوگوں کے سامنے رکھا جائے۔ علماءنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے ہرقیمت پر اسکا تحفظ کریں گے۔منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے خلاف ہماری آئینی وقانونی جدوجہد جاری رہے گی،جب تک ایک بھی منکر ختم نبوت اس دھرتی پر موجود ہے ہماری پرامن تحریک جاری رہے گی منکرین ختم نبوت اور اسلام وملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں نظم ونسق اور اتحاد پیداکرنا ہوگا۔