لاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ انکوائری التوا میں ڈالنے والے انکوائری افسران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی وہ جمعرات کے روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں زیر التوا انکوائریوں اور پنشن کیسز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے انکوائری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیسز بر وقت نہ نمٹانے پر انکوائری افسران کے خلاف میری زیروٹالرنس پالیسی ہے لہذا انکوائری افسران مقررہ معیاد میں رپورٹ افسران بالا کو بھجوانے کی پابندی کریں۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی زیر التوا 12انکوائریوں کو فی الفور نمٹایا جائے۔ تمام انکوائری افسران سے زیر سماعت انکوائریوں کی حتمی رپورٹ کے لیے اگلے ہفتے جائزہ اجلاس ہو گا۔ادراے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سزا و جزا کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سیکرٹری بورڈ اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ سے زیر التواء پینشن کیسز کے حوالے سے بھی بریفنگ لی اور ہدایات جاری کیں کہ ملازمین کے پینشن کے مقدمات کو جلد حل کیا جائے اور کسی بھی ملازم کے پینشن میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
انکوائری التوا میں ڈالنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی:ڈاکٹر ارشاد
May 26, 2023