قاضی نامہ …اشفاق احمد قاضی
ishfaqahmedqazi@yahoo.com
25مئی ہی نہیں بلکہ ہر لمحہ، صبح شام ،دن رات ہر وقت وطنِ عزیز کے مقدس ،جرات،غیرت ،عزت، وقار سے لبریز بہادر سپوت کو عربو ں سلام۔ آج میری 72 سال سے زائد عمر گزر چکی ہے، ہر مشکل وقت،ہر مصیبت کی گھڑی، تکلیف دہ لمحات میں میری بہادر فوج ہی مدد کا آن پہنچی۔مجھے یاد ہے،یکدم طوفانی بارش کا پانی طوفان بن کر بلند ہوتے ہوئے شہروں کو اجاڑنے لگا،بستیوں کو اپنے ساتھ غرق کرنے لگا،تو پاک فوج نے ہر فرد کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔انتھک محنت ، شجاعت ، بہادری، فرض شناسی، سرفرازی کے پسینے کی خوشبو والے فوجی جوان زلزلہ میں مدد کرتے رہے۔شجاعت کی داستانیں بنانے والے قوم سے پیار و محبت کرنے والے ، حب الوطنی پر مر مٹنے والے سردارِ مصطفی کے درس پر چلنے والے مادی حرص و لالچ، عیش و عشرت ، بناو سنگھار اور ظاہری بناوٹ سے بے نیازخدا کا خوف دل میں لیے، محبت رسول میں گھرے لمبی عمر سے نفرت کرتے ہوئے شہادت کو ترجیح دینے والے ملک و قوم کیلے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔حضرت علی ?کرم اللہ وجہوکا نعرہ لگانے والے اسلامی تعلیما ت میں زندگی بسرکرنے والے ، قناعت ، صبر و تحمل ، عقل و دانائی کے حصار میں ماں بہن کی عظمت و عزت پر مر مٹنے والے، ہمیشہ دماغ کی طاقت ، بازوں کے زور ، لمحہ بہ لمحہ دن رات ملک دشمن کو تباہ کرنے والے ملک و قوم کو مضبوط و محفوظ ، خوشحال اور پر امن بناتے ہیں۔
ملک میں جب قتل و غارت شروع ہوئی اور کراچی سے بوری بند لاشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا تو پاک فوج نے اس عذاب سے قوم کو نکالا۔ملک کے کسی حصے میں کوئی آفت طوفان آجائے ،راستوں کی بندش ہویاکوئی وبائی بیماری ،فل فور پاک فوج نے ہی اللہ تبارک و تعالیٰ کے حکم و مدد سے اس دلدل سے نکالا۔برفانی تودوں کے گرنے کا سلسلہ ہو یا پہاڑوں کے سرکنے سے راستوں کے بندش فوج ہی مشکل کی گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے۔پاکستان کی عظیم فوج کو عربوں سلام۔آج ہمارا دل اس بات کا بار بار اظہار کر رہا ہے کہ پھولوں کی پتیوں سے بھر بوریاں ہو ں اور جب فوجی جوان گزرے تو اس کو سلوٹ کرتے ہوئے اس پر نچھاور کروں۔پہاڑوں کی بلندی پر پہنچ کر ملک و قوم کی حفاظت کیلے کھڑے جونوں کا ماتھا چومتے ہوئے انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کروں۔ اور ان کی ماوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہویئے اس بات کا اظہار کروں کہ جب تک ان جیسی ماں ہیں، ملک و قوم محفوظ ، مضبوط ، خوشحال اور پر امن رہے گا۔ہماری اولادیں تکلیف ، پریشانیاں اور مصیبتوں سے محفوظ رہیں گیں۔دشمن میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ان بہادر سپوتوں کی ماوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کروں کہ ؛ماں جی آپ نے بے لوث ،بے مثال سوچ و فکر سے اپنی اولاد کی تربیت کی۔ ملک و قوم پر جان قربان کرنے کا درس دیا۔بہادری ،شجاعت ، وفا، لگن میں بے پناہ اضافہ فرمایا۔فوجی جوان بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ملک کی حفاظت کر رہا ہوتا ہے، ہم پر سکون گھروں میں رات کو گہری نیند سوتے ہیں۔ ہمارے فوجی بھائی سمندر کی گہرایوں میں اور آسمان کی بلندیوں پر ہماری حفاظت پر مامور ہوتے ہیں اور ہماری اولادیں باحفاظت زندگیاں گزار رہے ہیں۔کتنی عظیم ہے وہ ماں کہ جب خون میں لت پت سبز ہلالی پرچم میں لپٹا اپنے بیٹے کا جسد خاکی وصول کرتی ہے تو کہتی ہے کہ میرے ہزار بیٹے اس ملک پر قربان اور اے میرے لال تو نے وطن کیلے اپنی جان قربان کر کے اپنا حق ادا کر دیا۔کس قدر عظیم ہیں وہ خاندان جن کے پیارے اس عظیم پاک فوج کا حصہ ہیں اور ان کیلے عقیدت و احترام سے اللہ تبارک و تعالیٰ سے رحمت کے نور کی بارش کی دعا کرتا ہے۔میرے سر انکھو ں پر یہ قوم کے عظیم بیٹے ہیں۔اللہ جلِ شان ھو ہمشہ ان کی حفاظت فرمائے۔اللہ تبار ک و تعالیٰ ان کی سر پرستی ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ان کی صحت زندگی ملک و قوم کی عزت و حفاظت۔ان کی شہادت پوری قوم کی زندگی ہے۔ پاک فوج کو سلام۔ان افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کو سلام جنہوں نے مسجدوں ، سکول ، کالج ، یونیورسٹیوں کو خودکش حملہ آورں سے محفوظ کیا۔انھی کی قربانیوں سے ملک کے بازار روشن ہیں۔آج ملک میں امن ،سلامتی اور خوشحالی ان کی لازوال اور شہادتوں سے قائم ہوئی ہے۔پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو دل کی گہرویوں سے سلام۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد