یوم تکریم شہدا،ایک عہد مصمم

 محاذ آرائی…ایم ڈی طاہر جرال
mdtahirjarral111@gmail.com


 25 مئی کوپورے پاکستان میں یوم تکریم شہدا پاک فوج کا دن نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا۔ 9 مئی: ملکی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر بد نما دھبہ ان شر پسند عاقبت نا اندیش عناصر کی وجہ سے ملک پاکستان پر لگا ہے جب محض ایک لیڈر کی گرفتاری پر قومی املاک فوجی تنصیبات شہدا کی یادگاروں اور ان کے ماڈلز کو تاریخی جہازوں اور مختلف ماڈلز کو نظر آتش کر کے لگایا گیا ہے کوئی بھی محب وطن پاکستانی فوجی تنصیبات کو شہدا کی یادگاروں کو قومی املاک کو نقصان پہچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا لیکن چشم فلک نے وہ افسوس ناک مناظر بھی دیکھے جب پاکستان میں بسنے والوں نے پاکستان کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو بدنام کرنے کی ایک گھنا?نی سازش کی جس کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ہرزہ سرائی کا موقع ملا،آج ٹھنڈے دل سے غور کریں کہ کیا ایک لیڈر کی محبت میں ہم نے مادر وطن کی محبت کو نظر انداز کر دیا کیا ہم نے جس مٹی کی کوکھ سے جنم لیا ہم نے اس مٹی کی دھول اپنے ہی چہروں پر ملی کیا نو مئی کی حرکات سے لیڈر کے قد کاٹھ میں اضافہ ہوا یا اس کے لیے مشکلات بڑھ گئیں کارکن کسی بھی جماعت کا ہو اس کو سب سے پہلے پاکستان کا خیال رکھنا ہے جماعتوں کو تو آپ تبدیل کر سکتے ہیں لیکن ملک تو تبدیل نہیں کر سکتے آپ کی شناخت پاکستان ہی ہے آپ کی محافظ مسلح افواج پاکستان ہی ہیں دشمن سے عرض وطن کی خاطر نبرد آزما فوج ہی ہے سرحد پر فوج کے جوان ہی پہرہ دے رہے ہیں شہدا کے خاندان ان کے ورثائ￿  کو ہی نہیں پورے پاکستان کے عوام کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے آج ہم آگر آتش جذبات کی آگ میں جل کر شہدا کی قربانیوں کو نظر انداز کریں گے ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کریں گے تو یاد رکھیں آپ کی انے والی نسلوں کو بھی آپ کی ان حرکات پر پچھتاوا ہی ہو گا فخر ہر گز نہیں آج بھی وقت ہے کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں ان کی عزت و تکریم کو ملحوظ خاطر رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم شہدا کے ہی نہیں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر سکتے ہیں 25 مئی یوم تکریم شہدا افواج پاکستان اور 28 مئی یوم تکبیر ہے اس روز پاکستان چھٹی اٹیمی طاقت بنا تھا جب چاغی کے پہاڑوں پر بھارت کے 5 اٹیمی دھماکوں کے جواب میں وزیر اعظم پاکستان وقت محمد نواز شریف نے چھ اٹیمی دھماکے کر کے جنوبی ایشیا میں طاقت کے بگڑتے ہوئے توازن کو ٹھیک کیا ورنہ بھارت نے مہم جوئی کی ٹھان لی تھی ہمیں اپنی تاریخ کو اپنے اسلاف کی جدوجہد کو اور اپنے شہدا اور غازیوں کو ہدیہ تبریک پیش کرنا ہے یوم تکریم شہدا کے حوالے سے چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مضبوط فوج،مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔ 9 مئی کے دوران فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت فعل ہیں۔ گذشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد کی گئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری اور قوم کے لئے شاندار خدمات پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ علامیے کے مطابق51 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری،22 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 2 جوانوں کو اقوام متحدہ کے خصوصی میڈلز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہدائ￿ کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلاشبہ شہدائ￿ کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل آج ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں، شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بطور ادارہ اپنے ساتھ منسلک ہر فرد کو اور اس کے لواحقین کو ورثائ￿  کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفیسر تمام علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے۔ آرمی چیف نے حالیہ دنوں میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداء کی حرمتوں پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منانے کا بھی اعلان کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کے امن و امان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ افواجِ پاکستان، رینجرز، ایف سی، پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہدائ￿ اور شہداء پاکستان کا کردار نا قابل فراموش ہے۔ اس لئے ملک بھر میں شہداء پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 25مئی کو ’’یوم تکریم شہداء پاکستان‘‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد جہاں ایک طرف شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے وہاں قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے کہ شہداء ، ان کی فیملیز اور یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ ذرائع کے مطابق یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان میں ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا تاکہ شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پروگرام اور تقریبات کے ذریعے ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیں کی جائیں گی جب کہ ملک بھر میں افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگار شہداء پر سلامی بھی دی جائے گی۔ یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے سلسلے میں مرکزی تقریب جی ایچ کیو کی یادگارِ شہدائ￿ پر منعقد کی جائے گی۔آئیے ہم سب مل کر یوم تکریم شہدا پورے جوش و جذبے سے مناہیں اور ایک عہد مصمم کریں کیونکہ شہدا کا تعلق کسی علاقے سے نہیں بلکہ پوری قوم سے ہے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں ان پر پورا پاکستان فخر کرتا ہے شہید عرض پاک کی خاطر قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرتا ہے اور قوم کو زندگی سے سرفراز کرتا ہے 
شہید کی جو موت ہے
 وہ قوم کی حیات ہے 
اللہ تعالٰی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور شہدا کے عظیم ورثائ￿ کو ان کی جدائی کا دکھ برداشت کرنے کا عزم و حوصلہ عطا فرمائے آمین

ای پیپر دی نیشن