تھر مٹیاری ٹرانسمشن لائن کا افتتاح، 1980ءمیگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل 


لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے مکمل کی گئی 220کلو میٹر طویل 500 کے وی تھر۔مٹیاری ٹرانسمشن لائن کا افتتاح کر دیا۔ اس ٹرانسمشن لائن کے ذریعے تھر میں کوئلے سے پیدا ہونے والی 1980میگاواٹ بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ تھر۔مٹیاری ٹرانسمشن لائن کی افتتاحی تقریب آج حیدرآباد کے قریب مٹیاری میں ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ این ٹی ڈی سی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق تیزی سے کام کرتے ہوئے تھر۔ مٹیاری ٹرانسمشن لائن کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔ ٹرانسمشن لائن کے بقیہ 50فیصد سے زائد کام کوکم سے کم وقت میں مکمل کیا گیا۔ اس منصوبے پر 20 ارب روپے لاگت آئی اور اسے این ٹی ڈی سی نے اپنے وسائل سے مکمل کیا۔ منصوبے کیلئے 21 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ اس طرح این ٹی ڈی سی نے ایک ارب روپے کی بچت کی، اس پر منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی اور منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیاں تحسین کی مستحق ہیں۔ 
خرم دستگیر 

ای پیپر دی نیشن