جناح ہا¶س حملہ، یاسمین راشد  4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل  پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان 


لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا میں پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا میں پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گی۔
یاسمین راشد 

ای پیپر دی نیشن