کرونا: 7 نئے کیس، شرح 0.45 فیصد،6 مریضوں کی حالت تشویشناک 

May 26, 2023


اسلام آباد (اے پی پی) قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعرات کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار 909ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.45فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران457ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 کا نتیجہ مثبت آیا، مثبت کیسزکی شرح 0.44فیصد رہی ۔
کرونا

مزیدخبریں