لاہور (نامہ نگار) یوم تکریم شہداءکے موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل گزشتہ روز شہید میجر راجہ ذیشان کے گھرگئے۔ ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ دریں اثناءایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود گزشتہ روز میجر سجاد حیدر شہید کے گھرگئیں۔ انہوں نے شہید کے والد اور بچوں سے ملاقات کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر نے اسلام پورہ کے علاقہ میں شہید صوبیدار محمد سرور کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاو¿ن عقیلہ نیاز نقوی نے شہید نائب صوبیدار محمد عرفان کی بیوہ سے ملاقات کر کے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاو¿ن شہزاد رفیق بادامی باغ میں شہید نائب صوبیدار محمد اکرام کے گھر گئے اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔ تمام افسران نے شہداءکی ملک و قوم کےلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا تھا کہ شہداءنے وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں۔ اپنی جان مادر وطن پر قربان کرنے والے ہمارے شہداءہمارا مان ہیں۔
پولیس افسر شہدائ