لاہور (خصوصی نامہ نگار) قوم اور فوج کا اتحاد استحکام پاکستان کی علامت ہے۔ 9 مئی کو دہشت گردوں نے جو کچھ کیا سب کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔ یہ پاکستان پر حملہ تھا جس سے ہر پاکستانی کو افسوس اور دکھ ہوا ہے۔ یہ بات پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہونے والی تقاریب سے چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا نعمان حاشر، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں شہید کا عظیم مرتبہ ہے۔ شہداءکی قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداءاور غازی کسی بھی ملک کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ پاکستان کے دشمن کی سازشوں کو افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں نے ہمیشہ ناکام بنایا ہے۔ 9 مئی کو جو سانحہ ہوا اس سے قوم غمزدہ ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے ایک بیان میں کہا کہ 26 مئی کو ملک بھر میں خطبات جمعہ تکریم شہداءو استحکام پاکستان کے عنوان پر ہوں گے۔
طاہر اشرفی