ملتان (نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے میں پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت سمجھتا ہی نہیں لیکن اس پر پابندی کے حق میں نہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا نظریات مضبوط نہ ہوں تو سیاسی پارٹی مضبوط نہیں رہ سکتی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا موازنہ نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سے زیادہ اختلاف نہ رکھنے والوں کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ قیادت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر الیکشن کرائیں گے۔
یوسف رضا گیلانی