لاہوراین این آئی) رات بھر تیز ہوائیں چلنے اور صبح کے وقت ہلکی بارش کی وجہ سے لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ،ہوائیں13کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم اسی طرح خوشگوار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔میرپور آزاد کشمیر،ڈڈیال چکسواری،جاتلاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔بارش سلسلہ اگلے 24گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔گجرات اور اس کے گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث مختلف فیڈرز ٹرپ کرگئے،کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات