ساہیوال: فوج کی حمایت میں (ق) لیگ کی ریلی 2 گروپوں میں تقسیم‘ جھگڑ پڑے‘ مسلح ملزم گرفتار


ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں مسلم لیگ ق کی ریلی دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی۔ دونوں گروپ آپس میں جھگڑ پڑے، مسلح ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے شام کے وقت پاکستان مسلم لیگ ق نے گول چکر کے قریب سے ریلی نکالی اور قائدین اﷲ یار گڈگور اور خالد کامیانہ دوگروپوں میں تقسیم ہو گئے اور ہائی سٹریٹ پر بیکری کے قریب آگے پیچھے ریلی میں جا رہے تھے کہ آگے نکلنے کی کوشش میں کارکنان آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے کو آزادانہ طور پر مکے اور گھونسے مارنے لگے۔ اس موقع پر تھانہ فتح شیر پولیس نے ایک مسلح ملزم وقار کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دریں اثناءبعد ازاں آپس میں گتھم گتھا ہونے والے دونوں گروپوں میں صلح ہو گئی اور کسی گروپ نے کارروائی کیلئے تھانہ میں درخواست نہیں دی۔
ریلی جھگڑا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...