جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ سے مقابلہ بھرپور رہا۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ آپ سے سیاسی مقابلہ رہا اور بھرپور رہا، آپ کی ٹوئٹ پر دکھ ہوا، سیاسی کارکن تو بہت ہمت والے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکڑوں مقدمے، لاتعداد انکوائریاں اور 5 سال کی نااہلی ہوئی، جس پارٹی کے لیے سب کچھ کیا، اس نے بھی کئی دفعہ اچھا سلوک نہیں کیا، وہ جہاں کھڑے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہیں، بات نیت کی ہوتی ہے اور ہمت و حوصلہ اللّہ دیتا ہے۔
طلال چودھری