برطانیہ میں ٹیپوسلطان کی تلوار 4 ارب 93 کروڑ روپے میں نیلام

لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جو 14 ملین پاونڈز ( 4 ارب 93 کروڑ اور 90 لاکھ روپے)میں فروخت ہوئی۔جنگ آزادی کے ہیرو، مزاحمت و بہادری کا استعارہ اور میسور کے ٹائیگر کے نام سے مشہور ٹیپو سلطان کی تلوار فنِ ثقافت اور اسلحہ سازی کی مہارت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔یہ تلوار 18 ویں صدی میں میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔ ٹیپو سلطان کو دھوکے سے ان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کرانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔
ٹیپوسلطان 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...