لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب ٹائٹلز شہداءکے نام کرتا ہوں اور تمام فورسز کے شہداءکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔عثمان وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں جب ورلڈ بیسٹ باکسرچیمپئن بنا تو خواہش تھی کہ پاکستان بھی میزبانی کرے، ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ پہلی بار پاکستان میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ گلگت میں ہوگی جس میں 13 ملکوں کے باکسر شریک ہوں گے، چیمپئن شپ میں ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کروں گا، پہلی بار پاکستان کو ورلڈ یوتھ ٹائٹل کی میزبانی کا موقع مل رہا ہے۔عثمان وزیر نے کہا کہ چیمپین شپ کیلئے یکم جون سے گلگت میں کیمپ شروع ہوگا، گلگت سے بہت سے نوجوان حصہ لیں گے، ٹائٹل فائٹ میں تنزانیہ کے کھلاڑی کےساتھ مقابلہ ہوگا۔ چیمپئن شپ میں انگلینڈ، بنگلہ دیش، ایران، فلپائن، ترکیہ، ملائیشیا، افغانستان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، انڈونیشیا اور کیمرون کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔