پاکستان ‘ سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز پر پیش رفت نہ ہوسکی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز نے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ون ڈے میچز شامل کرنے پر بات کی اور ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں اس معاملے پر حتمی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...