بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے رضا مند نہیں : بھارتی میڈیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی ہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کےلئے رضامند نہیں ہوئی، بی سی سی آئی ایشیا کپ کو کسی ایک نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنا چاہتی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ایشیا کپ کو سری لنکا منتقل کیاجائے، اور فی الحال بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پرکھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدر ایشین کرکٹ کونسل جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے مستقبل کے لائحہ عمل کی تیارکےلئے ممبران کےساتھ بات چیت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...