پاکستان سے حجاج کرام کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ گئی

پاکستان کے مختلف شہروں سے تقریبا 6000 حجاج کرام ارض مقدس پہنچ چکے

 ڈی جی حج عبدوہاب سومرو اور ڈائریکٹر مدینہ منورہ ضیا الرحمن نے وزارت مذہبی امور کے حکام کے ہمراہ استقبال کیا

ممتازاحمدبڈانی سعودی عرب

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستان سے اس سال فریضہ حج ادا کرنے کی غرض سے خوش نصیب حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز کراچی  سے سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کی پہلی پرواز  قومی ائیر لائن  PK-773  سے316 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچی تو ائیرپورٹ پر ڈی جی حج عبدوہاب سومرو اور ڈائریکٹر مدینہ منورہ ضیا الرحمن نے وزارت مذہبی امور کے حکام کے ہمراہ استقبال کیا۔  مدینہ منورہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس حوالے سے منعقدہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سب کو سعادت نصیب فرمائی یہ ایک بہت بڑی خوش نصیبی کی بات ہے۔تمام عازمین حج اللہ پاک کے بابرکت گھر جا کر  پاکستان کی سا  لمیت اور استحکام اور امن کے لیئے خصوصی دعا کریں۔  
تقریب سے ڈائریکٹر مدینہ نے کہا کہ حاجی کیمپ اور دیگر اداروں نے مل کر کوشش کی ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں  اور زیادہ سے زیادہ سہولیات  فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی قوانین کا احترام کریں اور اپنے اپنے گروپ کے ساتھ رہیں۔ اس موقع پر عازمین میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ عازمین کیلئے  مدینہ اور مکہ مکرمہ میں ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے۔ پشاور لاہور سیالکوٹ پشاور اور دیگر ایئر پورٹ سے حجاج کرام کا مدینہ منورہ میں آمد کا  سلسلہ جاری ہے روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے عازمین کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں  مدینہ منورہ ائیرپورٹ سعودی حکام کی جانب سے تحائف دیے گئے ہیں۔ اب تک پاکستان کے مختلف شہروں سے تقریبا" 6000 کے لگ بھگ  حجاج کرام ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن