ایران نے اپنے طویل فاصلے سے مار کرنے والے خرمشہر بیلسٹک میزائل کی جنریشن 4 کو خیبر کے نام سے متعارف کروادیا ہے۔ اس کی رینج 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) ہے اور یہ 1,500 کلوگرام وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔اس کا اعلان ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پر جمعرات کو کیا گیا۔ایران کا کہنا ہے کہ اس کا یہ پروگرام خالصتاً دفاعی ہے اور ڈیٹرنس کے لیے ہے۔ ایران نے امریکہ کی مخالفت اور یورپی ممالک کی طرف سے تشویش کے اظہار کے باوجود اپنے میزائل پروگرام بالخصوص اپنے بیلسٹک میزائلوں کو وسعت دی ہے۔ایرنا کے مطابق ایران کے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی آج ایک تقریب میں کی گئی جس میں ایرانی وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔اس تقریب میں وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن کی تازہ ترین مصنوعات کو بھی متعارف کروایا گیا ہے۔
ایران نےبیلسٹک میزائل جنریشن 4 خیبر کے نام سے متعارف کروادیا۔
May 26, 2023 | 10:38