وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما چند ماہ جیل میں نہیں رہ سکتے اس کے سوا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگ اگر پیشی سے چھپیں گے تو پولیس ان کے رشتے داروں کے گھر میں تلاش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ چند ماہ جیل میں نہیں رہ سکتے، اس کے سوا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔