عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزِک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 سے مشہور ہونے والی ایوا بی کو پاکستان کی صف اوّل کی خاتون ریپر کے طور پر سراہا جاتا ہے۔ ایوا بی نے گلوکار کیفی خلیل کے ساتھ کوک اسٹوڈیو میں مشہور گانے ’کنا یاری‘ کے لیے اشتراک کرنے کے بعد بہت مختصر وقت کے اندر بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنالی، یہاں تک کہ ان کا ایک سنگل ’روزی‘ سیریز ’مس مارول‘ کی ایک قسط میں بھی پیش کیا گیا.اُنہوں نے حال ہی میں گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے’گلوبل اسپن‘ کے لیے اپنے ریپ ٹریک ’سن رائز ان لیاری‘ پر شاندار پرفارمنس دی ہے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے اس ریپ ٹریک کے ذریعے روشنیوں کے شہر کے علاقے لیاری کو مثبت انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ گلوبل اسپن کے لیے خصوصی طور پر لکھے گئےاس ریپ تریکی کی ویڈیو میں ایوا بی کو روایتی ملبوسات پہنے اور اپنے مخصوص انداز میں حجاب کیے اور ماسک لگائے گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پہلی پاکستانی خاتون ریپر ہونے کے علاوہ ایوا بی کے پاس نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بلوچی آرٹسٹ ہونے کا اعزاز بھی موجود ہے۔