فخر کیساتھ چند اوورز مزید کھیل جاتا تو نتیجہ مختلف ہوتا: بابر اعظم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر وہ اور فخر زمان کچھ اوورز اور کھیل جاتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ حریف ٹیم کا سکور ٹھیک تھا۔ میرا خیال ہے کہ ہمارے بائولرز نے عمدہ بائولنگ کی۔ ہماری بیٹنگ بھی بہتر ہوئی لیکن ہم میچ کو اچھے انداز میں فنش نہیں کرسکے۔ اگر کوئی 40 یا 50 کرتا تو میرا خیال ہے کہ ہم یہ میچ ضرور جیت جاتے۔ اگر فخر زمان اور میں چار سے پانچ اوورز مزید کھیلتے تو رزلٹ مختلف ہوتا۔ ہمیں بڑی پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کو ٹیم میں اپنے رولز معلوم ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...