لاہور(سپوٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی آفر کی تھی تاہم شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نائب کپتان مقرر نہ کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی سکواڈ کیساتھ ہی اعلان کیا جاتا، بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں ۔
شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے معذرت کرلی
May 26, 2024