آئی ٹی کے موضوع پر کتاب ’’برانڈنگ تھرو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ‘‘ کی تقریب رونمائی  

لاہور(کامرس رپورٹر ) آئی ٹی کے موضوع پر ایک منفرد کتاب ’’برانڈنگ تھرو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ‘‘ کی تقریب رونمائی لاہور چیمبر میں ہوئی۔ صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کتاب کے مصنف اور لاہور چیمبر کی آئی ٹی انفراسٹرکچر، ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ کی کمیٹی کے کنوینر عبدالوہاب کو اس شعبے پر کتاب لکھنے پر سراہا اور کہا کہ اس وقت ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں بے انتہا پوٹینشل موجود ہے اور یہ کتاب نوجوانوں کو  ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق مکمل فراہمی دیگی۔انہوں نے کہا  اس وقت پڑھے لکھے نوجوان روزگار اور نوکریوں کیلئے پریشان ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن