لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ مختاراں رفیق فاؤنڈیشن ہسپتال کی جانب سے شہدا پولیس کے فیملیز کیلئے مفت علاج جبکہ حاضر سروس ملازمین کے علاج کیلئے رعایتی علاج کی سہولت قابل ستائش ہے۔ مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کیساتھ ایم او یو کی روشنی میں ہیلتھ ویلفیئر اقدامات کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا، پولیس کے مختلف دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز میں میڈیکل سکریننگ کیمپس لگائے جائیں گے، جن میں متعدی بیماریوں کے ٹیسٹ کیساتھ ساتھ پولیس فورس کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں مختاراں رفیق فاؤنڈیشن کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔