علماء کرام کے تعاون سے امن وامان کی فضاء کوبرقرار رکھاجائیگا:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ بین المذاہب اور بین المسالک معاملات پر ضوابط ِکار طے ہونی چاہئے۔علماء کرام کے تعاون سے امن وامان کی فضاء کوبرقرار رکھاجائیگا۔ علماء کرام ومشائخ خطبات وتقاریرمیں بھائی چارے، مساوات،امن و برداشت کا درس دیں۔ مستقبل میں بھی یہ رابطہ بحال رکھا جائیگا تاکہ کوئی امن دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوپائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں امن کمیٹی ممبران سے اجلاس کے دوران کیا۔ تمام مسالک کے علماء کرام نے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ دینِ اسلام کاطرہِ امتیازہے۔میثاق سنٹرز آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فروہی اور مسلکی تنازعات کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن