قاہرہ(این این آئی)افغانستان کے صوبہ بامیان میں دہشتگردوں نے تین ہسپانوی سیاحوں اور تین افغان شہریوں کو گولی مار کر قتل کردیا، او آئی سی کی جانب سے حادثے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اسلامی ریاست خراسان نے افغانستان صوبے بامیان میں ہسپانوی اور افغان شہریوں پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔او آئی سی کی جانب سے تمام ذمہ داران کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری تحقیقات مکمل کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کو افغانستان سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔