اداروں میں ٹکراؤ کی کیفیت ملک کیلئے انتہائی لمحہ فکریہ ہے:شہزاد سعید چیمہ  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شہزاد سعید چیمہ اور جہاں آراء وٹو نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی ہاتھ نیچے کر لے تو اسلام آباد کی پارلیمان میں کچھ نہیں ہو گا۔ ہم اپنی ریاست اور آئین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی آج کی تاریخ تک کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔ وہ پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں فاروق یوسف گھرکی، چودھری سجاد نذیر ،موسی کھوکھر اور میاں عتیق کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی کیفیت ملک کیلئے انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔ بعض اداروں کے حدود سے تجاوز کے باعث ملک کی یہ صورتحال ہے جس کا ذمہ دارہر ادارہ اور ہر انگلی انکی طرف اٹھ رہی ہے۔ ذخیرہ اندوزوں اور گندم کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنے تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔ امپورٹڈ گندم کو ایکسپورٹ کر کے حکومت کسان کی فکر کرے۔

ای پیپر دی نیشن