کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ مقامی صحافی ڈاکٹر اکرام کے والد کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں صحافیوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ان کی وفات پر سینئر صحافی مرید حسین سیال،یوسف نجمی،ندیم ثاقب بٹ،امجد شاہین،آمین بھٹی،واحد خاں،ظفر اقبال،ڈاکٹر رفیق،عبید خاں،عمر شفیق،ابرار بیگ،ملک ستار سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا۔