لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہاختم نبوت کا دفاع اور فتنہ قادیانیت کا تعاقب ہمارے ایمان کی اساس ہے اور زندگیوں کا اہم نصب العین ہے۔ ,1953 1977کی ختم نبوت تحریک میں علمائے اہلحدیث کی قربانیوں کی بے شمار داستانیں موجود ہیں۔علمائے اہلحدیث نے تحریک ختم نبوت میں ہزاروں قربانیاں دیکر قادیانیت آرڈینس منظور کروایا۔ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹا کر انکو اسلامی اصطلا حات اور شعائر استعمال کرنے سے روکا جائے۔جمعیت اہلحدیث پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے مطالبہ کرتی ہے کہ 6 فروری کے فیصلے پر بلا تا خیر نظر ثانی کرنے کیلئے جلدی تاریخ کا تعین کیا جائے تا کہ ان کے فیصلے میں جو شرعی، قانونی اور آئینی سقم موجود ہیں انکو ختم کریں۔
ختم نبوت کا دفاع ہماری زندگیوں کا اہم نصب العین ہے:ہشام الٰہی ظہیر
May 26, 2024