لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے عالمی عدالت انصاف کے اسرائیل کو فلسطینیوں پر مسلط جنگ ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سنگین جنگی جرائم کا مجرم ہے۔ فلسطین پر ناجائز قابض قوتیں فلسطینیوں کے آزادی کے جائز حق کے حصول کے مطالبہ سے روک رہی ہیں۔ عالمی عدالت انصاف سے فلسطینیوں کو انصاف دلانے کیلئے جنوبی افریقہ نے انسان دوستی کا عظیم کردار ادا کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالم اسلام کی قیادت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کرائے۔ عالمی برادری اب بے حسی اور مسلم دشمنی ترک کرے اور فلسطینیوں کو قتل عام، نسلی کشی سے محفوظ کیا جائے۔ عالمی عدالت انصاف کا حالیہ فیصلہ اس بات کا اعلان ہے کہ حماس اور فلسطینی عوام حق پر ہیں۔ ان کا یہ حق تسلیم کیا جائے۔
عالمی برادری مسلم دشمنی ترک کرے ، فلسطینیوں کو نسلی کشی سے محفوظ کیا جائے:لیاقت بلوچ
May 26, 2024