لاہور (کلچرل رپورٹر) ممتاز ناول نگار ریٹارئرڈ کیپٹن بشیر احمد خان عباسی کا المیہ مشرقی پاکستان کے پس منظر میں تحریر کردہ ناول’’نیل کھیت‘‘ کے نام سے شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ مصنف نے 1977 میں پاکستان آرمی سے قبل از وقت ریٹارئر منٹ لے کر قلم و قرطاس سے رشتہ جوڑ لیا۔ زیر تذکرہ ناول کی کہانی مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے سے عین پہلے کی ڈھاکہ یونیورسٹی اور 1971 میں لڑی جانیوالی جنگ کے پس منظر میں ایسے کرداروں کی دلچسپ اور تجسس سے بھرپور داستان ہے۔
کیپٹن (ر)بشیر احمدخان عباسی کا ناول ’’نیل کھیت‘‘ شائع
May 26, 2024