لاہور(خبرنگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کیلئے دوست اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں فیلڈ ورکرز کیلئے واٹر کولرز اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کروا دیا گیا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 500 سے زائد منی ڈمپرز ڈرائیورز کو واٹر کولر مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ منی ڈمپرز ورکشاپ سے فیلڈ میں جاتے ہوئے ٹھنڈا پانی بھریں گے اور فیلڈ میں کام کرنیوالے ورکرز کو ٹھنڈے پانی کی دستیابی ممکن بنائیں گے۔