جامعہ اشرفیہ میں حج تربیتی پروگرام آج ہوگا

May 26, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگرام آج صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک منعقدہوگا۔ پروگرام میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانیوالے عازمین حج شرکت کر یں گے جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر مولانامحمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علماء اور مفتی حضرات خطاب کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے فضائل،حج کی فضیلت، مناسک حج،حرمین شریفین اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب بیان کریں گے جبکہ حج تربیتی پروگرام میں خواتین عازمین حج کیلئے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے۔

مزیدخبریں