ٹانک میں فائرنگ سے  جے یو آئی ف کا کارکن جاں بحق

 ٹانک (آئی این پی ) ٹانک میں فائرنگ سے جے یو آئی ف کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے شاہ عالم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گئے پیش آیا جس میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مولانا احسان اللہ کے نام سے ہوئی۔ سابق ضلعی جنرل سیکرٹری شمس الزمان شمس نے بتایا کہ مولانا احسان اللہ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام(ف)سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن