لاہور (خبر نگار) دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہزادہ عدنان نے مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی دائر درخواست میں وزرات قانون ،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ موقف میں کہا گیا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے۔ آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا ریسرچ کے مطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کڑور خواتین شادی کی منتظر ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔