گورنر ہاؤس کے دروازے وزیر اعلیٰ سمیت سب کیلئے کھلے ہیں،فیصل کنڈی 

May 26, 2024

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے وزیر اعلی کے پی سمیت سب  کے لیے کھلے ہیں خیبرپختونخوا میں معاشی اور امن وامان کے استحکام کے لیے پل کا کردار ادا کروں گا وزیر اعلی کے پی گورنر ہاؤس نہیں آتے تو کے پی کے فلاح وبہبود کے لیے میں خود انکے پاس چلا جاؤنگا وہ  معروف کاروباری اور سماجی شخصیت سید کوثر عباس اور سید عدنان حیدر کی جانب سے ان کی کی رہائش گاہ پر دئیے گئیعشائیہ  سے خطاب کر ر ہے تھے عشائیہ میں سابق ضلع نا ظم راولپنڈی  راجہ جاوید اخلاص ،راولپنڈی چیمبرآف کامراس کے صدر  ثاقب رفیق ، گروپ لیڈرسہیل الطاف، سینٹر بشری بٹ ، سینٹر ہدایت اللہ خان ، ایم پی اے ملک افتخار احمد  ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، جاپان ایمبسی کے فرسٹ سیکرٹری میزو سوا ماکی، برٹش ہائی کمشن کی سیکنڈ سیکرٹری  کوثر خانزادی ، معروف کاروباری شخصیت  بریر نذیر اور دیگر بھی شریک تھے۔اس موقع پر عشائیے کے میزبان سید کو ثر عباس نے کہا کہ گورنر خیبر پختوخواہ فیصل کریم کنڈی کا تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرنے اور وفاق کی بہترین نمائندگی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی  نے کہا کہ غیر سیاسی ہوں سیاسی بات نہیں کرتا وفاق کا نمائندہ ہوں چایتا ہوں صوبے اور مرکز کے درمیان بہترین کوارڈینیشن ہو آفتاب خان شیرپاو، جے یوآئی کے قائدین سے ملاقات کی ہے دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرونگا۔

مزیدخبریں