9 مئی واقعات، جے آئی ٹی کی شاہ محمود سے 3 گھنٹے پوچھ گچھ، تفتیش مکمل 

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی ممبران نے شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے واقعات پر تفتیش کا مرحلہ مکمل کر لیا۔  جے آئی ٹی ممبران نے شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی شہزاد کر رہے تھے، 5 رکنی جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی محمد عثمان، انسپکٹر مالک، انسپکٹر محمد علیم، انسپکٹر ندیم شامل تھے۔  جے آئی ٹی ممبران تقریبا 3 گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہے، جے آئی ٹی ممبران تفتیش کے بعد واپس لاہور چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن